اصل مسٔلہ
آج وطنِ عزیز میں اور قریب ہر مسلم ملک میں امن و امان کا جو مسٔلہ ہے‘ دہشت گردی و خون خرابہ جو عام ہے وہ کس کا پیدا کردہ ہے ؟
کیا یہود گُس آئیے ہیں یا نصرانی و ہنود نے یہ انارکی پھیلا رکھی ہے ؟ اگر یہ ان کی سازشوں کا نتیجہ ہے تو بھی اِن سازشوں میں ملوث ہونے والے کوئی غیر تو نہیں، مسلمان ہی ہیں۔
یہ کون ہیں جو مسلم ملک کے مسلم معاشرے میں فساد برپا کر رہے ہیں‘ دہشت گردی پھیلا رہے ہیں اور مسلمانوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے ہیں ؟
یہ کون ہیں جو مسجدوں‘ اسکولوں‘ بازاروں‘ چوراہوں وغیرہ پہ خود کش حملہ و دھماکہ کرکے آنِ واحد میں سیکڑوں مسلمانوں کی جان لے لیتے ہیں ؟
یہ کون ہیں جو اپنے ہی لوگوں کوٹارگیٹ کلنگ پہ مامور کیا ہوا ہے اور یہ کون ہیں جو اُن کے اشاروں پہ ٹارگیٹ کلنگ کرتے پھرتے ہیں ؟
یہ کون ہیں جو نئی نسل کے ہاتھوں میں آتش گیر اسلحہ تھما کر دہشت گردی کیلئے انہیں ملک کے گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کی طرح چھوڑ دیا ہے ؟
یہ کون ہیں جو کلاشنکوف ‘ پستول، دستی بم وغیرہ لئے پھرتے ہیں اور آنِ واحد میں بچہ بوڑھا جون کسی بھی مسلمان کو ان کے عزیزوں کے سامنے بھُون ڈالتے ہیں ؟
یہ کون ہیں جو بنکوں‘ دوکانوں و مکانوں میں دن دھاڑے ڈاکہ ڈالتے ہیں اور مزاحمت کرنے ولوں کو قتل کر دیتے ہیں ؟
یہ کون ہیں جو گلی کوچوں‘ سڑکوں پہ و چوراہوں میں دن دھاڑے لوگوں کو لُوٹتے ہیں اور ذرا سی مزاحمت کرنے پر انہیں بے دریغ قتل کر دیتے ہیں ؟
یہ کون ہیں جو بسوں پہ لوگوں کے موبائل فون اور پرس چھینتے ہیں اور مزاحمت کرنے والوں کو بھری بس میں گولی مار دیتے ہیں ؟
یہ کون لوگ ہیں جو اپنی ماں بہن ہونے کے باوجود دوسروں کی ماں بہن بہو بیٹیوں کو سر راہ چھیڑتے ہیں اور ان کی عزت تارتار کرتے ہیں‘ جوان بھائی اور بوڑے باپ کے سامنے جوان بہن و بیٹی کی ریپ / عصمت دری کرنے سے نہیں چُوکتے ؟
یہ کون لوگ ہیں جو اپنی نفس کو آسودہ کرنے کے لیے ہر طرح کی کرپشن میں ملوث ہیں، رشوت خوری، چوری، ڈکیتی، شراب نوشی، بے حیائی، فحاشی، عیاشی، زناکاری، بدکاری وغیرہ وہ کون سی برائی ہے جو یہ لوگ نہیں کرتے ؟
عجب بات ہے۔
یہ یہود و نصاریٰ یا ہنود نہیں ہیں۔ یہ باہر سے آنے والے ہمارے دشمن نہیں ہیں۔ یہ سب باہر سے پل بڑھ کر‘ باہر سے ٹرینگ لے کر ہمارے ملک میں دہشت گردی کرنے نہیں آئے۔ یہ اپنے ملک کے ہی لوگ ہیں۔
افسوس کہ
یہ سب بھی مسلمان ہیں‘
یہ سب ہی مسلم ملک میں مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہونے والے مسلم گھرانے اور مسلم معاشرے میں پروان چڑھنے والے مسلمان ہیں۔
کیا ان سب کو اسلام کی بنیادی عقائد توحید‘ رسالت و آخرت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ؟
جی اصل مسٔلہ ہی یہی ہے۔
مسلم ملک و معاشرے اور گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود اِن عقائد کے بارے میں انہیں صحیح علم نہیں دیا گیا اور نہ ان میں عقیدہ و ایمان کی پختگی ہے‘ نہ انہیں اللہ کا خوف ہے‘ نہ ان کا آخرت پر ایمان ہے اور نہ ہی یہ رسول ﷺ کو ماننے و اتباع کرنے والے ہیں۔
تحریر : محمد اجمل خان
ہہہہہہہہہہہہپپپہہہپپپپپہلہہ